۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ / امام سجاد علیه السلام نے ایک روایت میں انسان کے بدن کے اس عضو کا تعارف کرایا ہے جو اس کے ثواب اور عقاب میں اثر انداز ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "اصول کافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام السجاد علیه السلام:

ان لسان ابن آدم یشرف علی جمیع جوارحه كل صباح فيقول: كيف اصبحتم؟ فيقولون: بخير ان تركتنا ويقولون: الله الله فينا ويناشدونه ويقولون : انما نثاب ونعاقب بك

امام سجاد عليه السلام نے فرمایا:

فرزند آدم کی زبان ہر روز صبح اس کے دیگر اعضاء کی جانب توجہ کرتی اور کہتی ہے: کیسے ہو؟ تمہارا حال کیسے ہیں؟

وہ (جواب) میں کہتے ہیں؟ اگر تم ہمیں (ہمارے حال پر) چھوڑ دو تو ہم ٹھیک ہیں خدارا خدارا !! ہماری نسبت کو یاد رکھو وہ اسے خدا کی قسم دیتے ہیں اور کہتے ہیں: ہمارا ثواب و عقاب صرف تیری خاطر ہے۔

اصول کافی ، ج 3 ص177، حدیث 1824

تبصرہ ارسال

You are replying to: .